Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل میں اب تک کس بیٹسمین نے سب سے زیادہ رنز بنائے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تمام ایڈیشن میں اب تک ہونے والے...
اپ ڈیٹ 07 جون 2021 02:27pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تمام ایڈیشن میں اب تک ہونے والے میچز میں کس بیٹسمین نے سب سے زیادہ رنز بنائے؟

بابر اعظم

پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے کپتان اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بابر اعظم کا شمار ان بلے بازوں میں ہوتا ہے جو اپنی بیٹنگ سے سامنے والی ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیتے ہیں، اس لئے ان کا شمار بھارتی کپتان ویرات کوہلی ، کیوی کپتان کین ولیمسن اور انگلش ٹیسٹ کپتان جو روٹ جیسے کھاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔

بابر اعظم
بابر اعظم

بابر اعظم اپنے پی ایس ایل کرنیئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں ،انہوں نے 50اننگز انہوں نے 41.25کی اوسط سے 1774 رنز بنائے، بدقسمتی سے بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں اب تک سنچری اسکور نہیں کرسکے البتہ انہوں نے 17 ہاف سنچریز اسکور کی ہیں،بابر اعظم کا پی ایس ایل میں بہترین اسکور 90ہے،اس کے علاوہ وہ اب تک 28 چھکے اور 191چوکے لگاچکے ہیں۔

کامران اکمل

اپنی تیز رفتاربیٹنگ کے ذریعے بولرز کے چھکے چھڑانے والے پشاور زلمی کے بلے بازکامران اکمل کا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے اعتبار سے دوسرا نمبر ہے،انہوں نے اب تک 60اننگز میں 27.68 کی اوسط سے 1606رنز بنائے۔

کامران اکمل
کامران اکمل

کامران اکمل پی ایس ایل میں اب تک سب سے زیادہ 3سنچریاں بناچکے ہیں،انہوں نے اپنی پہلی سنچری 2017میں کراچی کنگز ،دوسری سنچری 2018میں لاہور قلندرز اور تیسری سنچری 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اسکور کی ، اس کے علاوہ انہوں نے 9ہاف سنچریز بھی بنائیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 107 ہے،کامران اکمل اپنے کیریئر میں اب تک 79 چھکے اور 168 چوکے بھی جڑ چکے ہیں۔

شین واٹس

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آل راؤنڈرشین واٹسن نے بھی پی ایس ایل میں بولرز پر خوب لاٹھی چارج کیا ،انہوں نے نہ صرف بلے بازی بلکہ اپنی بولنگ سے بھی شائقین کرکٹ کو خوب متاثر کیا،شین واٹسن سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 46اننگز 32.40کی اوسط سے 1361رنز بنارکھے ہیں۔

شین واٹسن
شین واٹسن

آسٹریلوی کھلاڑی بھی اب تک پی ایس ایل میں کوئی سنچری اسکور نہ کرسکے جبکہ انہوں نے 9 ہاف سنچریز اسکور کی ہیں ،ان کا بہترین اسکور 91 ہے ،شین واٹسن پی ایس ایل میں اب تک 81 چھکے اور 123چوکے لگاچکے ہیں۔

فخر زمان

بائیں ہاتھ سے دھواں دھار بلے باز ی کرنے والے فخر زمان پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے 29.13کی اوسط سے اب تک1253رنز بنانے والے چوتھے بیٹسمین ہیں،فخر زمان بھی پی ایس ایل میں سنچری بنانے سے محروم رہے جبکہ انہوں نے 9 ہاف سنچری اسکور کیں،ان کا ہائی اسکور 94 ہے،فخر زمان نے اپنی اننگز میں 49 چھکے اور 129چوکے بھی لگائے۔

فخر زمان
فخر زمان

شعیب ملک

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کرچکےہیں اور رواں سیزن وہ پشاور زلمی کی جانب سے کھیل رہے ہیں ، شعیب ملک 49 اننگز میں 31.48کی اوسط سے 1228رنز کر پانچویں نمبر پر ہیں ۔

شعیب ملک
شعیب ملک

شعیب ملک بھی پی ایس ایل کی تاریخ میں ابھی تک سنچری اسکور نہ سکے انہوں نے صرف 7ہاف سنچریز اسکور کیں ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 68 ہے، شعیب ملک پی ایس ایل میں 46چھکے اور 80 چوکے لگاچکے ہیں۔

محمد حفیظ

پروفیسر کے نام سے مشہور پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے اپنی زبردست بیٹنگ کے جوہر دکھارہے ہیں انہوں نے 49اننگز میں 28.85کی اوسط سے 1183رنز بنائے ہیں۔

محمد حفیظ
محمد حفیظ

بدقسمتی سے محمد حفیظ بھی پاکستان سپر لیگ میں سنچری نہیں جڑ سکے جبکہ انہوں نے 8 ففٹی اسکور کیں ہیں، ان کا بہترین اسکور 98 ہے،پروفیسر اپنے کیریئر میں 49چھکے اور 111چوکے لگاچکے ہیں۔

سرفراز احمد

پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اورکوئٹہ گلیڈر ایٹرز کو پی ایس ایل 4کا ٹائٹل جتوانے والے سرفراز احمد کی بات کی جائے تو انہوں نے پی ایس ایل کی 48اننگز میں 29.25کی اوسط سے 1053رنز اسکور کئے ہیں، ان کا بہترین اسکور 81 ہے جبکہ انہوں نے 21چھکے اور 95 چوکے لگائے ہیں۔

سرفراز احمد
سرفراز احمد

لیوک رونکی

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز لیوک رونکی اپنی برق رفتار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 بار چیمپئن بنواچکے ہیں، لیونک رونکی پی ایس ایل کی 31 اننگز میں 36.42کی اوسط سے 1020رنز بناچکے ہیں ،وہ بھی پی ایس ایل میں سنچری سے محروم رہے جبکہ انہوں نے 10ففٹی بنارکھی ہیں،ان کا بہترین اسکور 94 ہے،وہ اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 50چھکے اور 116چوکے لگا چکے ہیں۔

لیوک رونکی
لیوک رونکی

babar azam

PCB

karachi

Fakhar Zaman

lahore

Shoaib Malik

Sarfaraz Ahmed

mohammad hafeez