Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی ٹرین حادثہ:وزیراعظم عمران خان کا وزیر ریلوے اعظم سواتی سے رابطہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزیرریلوے اعظم سواتی سےرابطہ...
اپ ڈیٹ 07 جون 2021 12:04pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزیرریلوے اعظم سواتی سےرابطہ کیا اور وزیراعظم نےوزیر ریلوےسے گھوٹکی ٹرین حادثہ کےبارےدریافت کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں وزیراعظم نےوزیرریلوےسےگھوٹکی ٹرین حادثے کے بارےمیں دریافت کیا۔

وزیرریلوےاعظم سواتی نےوزیراعظم عمران خان کوحادثے سے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کیں۔

وزیراعظم نے وزیر ریلوے کو بلاتاخیر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے،جس کے بعد اعظم سواتی ہنگامی طور پراسلام آباد سے گھوٹکی کیلئے روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر وزیرریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حادثہ بڑا ہے، 30 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے اور کئی مسافروں کے زخمی ہونے کا بہت افسوس ہے،ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کے علاج معالجہ کی نگرانی خود کروں گا۔

وزیرریلوے نے مزید کہا کہ باقی مسافروں کو بروقت ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات جاری ہیں، ٹرین حادثے کی خود ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

pm imran khan

minister Railway

اسلام آباد

Train Accident

telephone

Azam Khan Swati

Ghotki