Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 76 اموات، 1,629 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
اپ ڈیٹ 06 جون 2021 12:43pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 76 افراد جان سے گئے جبکہ 1,629 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 21,265 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 932,140ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,629 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار 140 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 072 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 192 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 34ہزار321،اسلام آباد میں81 ہزار 700،بلوچستان میں25 ہزار729 ،گلگت بلتستان میں 5633 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار493کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران خطرناک کورونا وائرس سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار265 تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,290افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5116،خیبرپختونخوا میں 4144،اسلام آباد میں765،بلوچستان میں289اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث554 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ47ہزار764 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,303 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,726 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 63 ہزار 111مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار427 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1629افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ523ہزار59افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 574 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 418 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test