Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

' سندھ کا پانی، سندھ حکومت میں شامل بااثر لوگ چوری کررہے ہیں'

سندھ اسمبلی میں پانی کے معاملے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے...
شائع 05 جون 2021 09:53am

سندھ اسمبلی میں پانی کے معاملے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سندھ حکومت کو پانی چور قرار دے دیا۔ اپوزیشن احتجاج کے باوجود سندھ ایکویٹو ٹرسٹ پراپرٹیز کا بل منظور کرلیا گیا۔

اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ کا پانی، سندھ حکومت میں شامل بااثر لوگ چوری کررہے ہیں، پوری اپوزیشن سندھ کے مسائل پر متحد ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کی عوام کو حق دلانا ہمارا فرض ہے، سندھ کی قدیمی زمینوں، گوٹھوں پر قبضے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں ڈپٹی کمشنر نوکریاں فروخت کررہے ہیں، سندھ کے پانی، وسائل اور نوکریوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی طرز حکمرانی اب ناکام ہوچکی ہے، کراچی کا پانی انڈسٹریز کو بیچا جارہا ہے، کراچی کا پانی کراچی کے لوگوں کو نہیں مل رہا۔

فردوس عاشق اعوان نے بھی اس معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ میں وڈیرے پانی چوری کرتے ہیں اور سندھ حکومت اس چوری پر پہرہ دیتی ہے۔ پنجاب سے کم پانی ملنے کا پروپیگنڈہ کرکے سندھ کارڈ کھیلا جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ جب کراچی کے لوگ پیاسے مررہے ہوں تو آپ اس پر بات کرنے کیلئے وقت دیں۔

اپوزیشن اراکین نے ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ ؎ اسپیکر نے اپوزیشن اراکین کے احتجاج پر اجلاس 10 منٹ کیلئے ملتوی بھی کیا، تاہم اجلاس جب دوبارہ شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین پھر نعرے بازی کی۔

پاکستان

Sindh government

water shortage