Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز 9 سے 24جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے

لاہور:پاکستان سپرلیگ 6پر غیریقینی کے بادل چھٹ گئے، بقیہ میچز 9سے...
شائع 03 جون 2021 02:42pm

لاہور:پاکستان سپرلیگ 6پر غیریقینی کے بادل چھٹ گئے، بقیہ میچز 9سے 24جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا جبکہ میچز کا شیڈول کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

پاکستان سپرلیگ 6کے انعقاد میں تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں، بقیہ میچز کا میلہ ابوظہبی میں ہی سجے گا،پی سی بی نے بالاخر نوید سنادی۔

چھکے چوکے لگیں گے، وکٹیں اڑائیں گی،پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا آغاز 9 جون سے ابو ظہبی ہوگا ،ٹیمیں ایک دوسرے پرجھپٹیں گی،17روز میں 20میچز کھیلے جائیں گے جبکہ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں چھٹے سیزن کا فائنل 24جون کو کھیلا جائے گا۔

کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کے میچ کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے۔

ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا،ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کا مکمل شیڈول کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔

PCB

lahore

ابوظہبی

PSL6