Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیسز میں کمی: سندھ کےسوا ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

اسلام آباد:کورونا کیسز میں کمی کے بعد سندھ کے سوا ملک بھر میں...
شائع 31 مئ 2021 12:10pm

اسلام آباد:کورونا کیسز میں کمی کے بعد سندھ کے سوا ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ، خیبر پختونخوا، بلوچستان،پنجاب اورآزاد کشمیر میں سیکنڈری اسکولز اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں خیبر پختونخوا ،بلوچستان ،پنجاب اور آزاد کشمیر کے سرکاری و نجی ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ،حکومتی احکامات کی روشنی میں تعلیمی اداروں میں 50فیصد حاضری کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ ایس او پیز کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

ادھر سندھ حکومت نے کورونا وبا ءکے پیش نظر 7جون کو تدریسی عمل کی بحالی کا اعلان کر رکھا ہے۔

خیبرپختونخوامیں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع

خیبرپختونخوامیں بچوں کی چُھٹیاں ختم ہوگئیں، تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع ہوگئے، پہلے مرحلے میں میٹرک اور سیکنڈ ایئر کی کلاسیں کھول دی گئی۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں میٹرک اور سیکنڈ ائیر کی کلاسیں آج سے کھل گئی، طویل چھٹیوں کے بعد بچے ایس او پی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سکولوں اور کالجوں کو لوٹنے لگے۔

بچوں کا کہنا ہے کہ گھر پر تو کھیل کود میں سارا وقت ضائع ہوجاتا تھا، امتحانات میں وقت کم ہے اب صرف پڑھائی کرنی ہے۔

خیبرپختونخوا میں اب تک 5 فیصد سے کم کورونا وائرس کی شرح والے 26 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال کی جاچکی ہیں۔

بلوچستان میں تعلیمی ادارےآج سے کھل گئے

بلوچستان سمیت کوئٹہ میں کورونا وبا ءکے باعث اڑھائی ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ۔

کوئٹہ میں یونیورسٹیز سمیت کالجز اور اسکول کے تمام تعلیمی سیکشن کھول دیئے گئے ہیں ،بلوچستان کے دیگر 32 اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی کو کھول دئے گئے تھے جبکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلاؤ کی شرح میں اضافے کی وجہ سے 24 مئی کو تعلیمی ادارے نہیں کھولے گئے تھے ۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا،خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور طلبا ءکی حاضری 50فیصد ہوگی،کیسز میں کمی کی وجہ سے تعلمی ادارے کھلولنے کا فیصلہ کیا گیا ،بلوچستان میں ملتوی امتحانات کا فیصلہ بھی جلد کیاجائے گا ۔

پنجاب میں میٹرک سے ماسٹر تک کی کلاسز کا آغاز

پنجاب میں میٹرک سے ماسٹر تک کی کلاسز کا آغاز ہوگیا،کالج انتظامیہ نے امتحانات کا شیڈول تیار کرنا شروع کر دیا۔

تعلیمی اداروں کی رونقیں آخرکار بحال ہوہی گئیں، پنجاب میں 10ویں جماعت سے ماسٹر تک کلاسز کا آغاز ہوگیا،اساتذہ کے کورس سے متعلق لیکچرز بھی جاری ہیں۔

تدریسی عمل کی بحالی پر طلبہ خوش تو ہیں مگر امتحانات کی پریشانی بھی لگی ہے،طلبہ کہتے ہیں آن لائن پڑھائی پر امتحان بھی آن لائن ہی لیا جائے۔

ایس او پیزکی چیکنگ کے ساتھ تدریسی عمل کو جاری رکھے اساتذہ کو امتحانات کا شیڈول بنانے اور ویکسی نیشن کی ٹینشن ستا رہی ہے،کہتے ہیں تمام کالجز اور سکول میں ہی ویکسین لگا دی جائے تاکہ وقت بچ جائے۔

پنجاب بھر میں حکومتی احکامات کے مطابق کلاسز میں تدریسی عمل پچاس فیصد حاضری کے ساتھ جاری ہے۔

آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنے لگے

کورونا وائرس کی شرح میں کمی کے بعدمعمولات زندگی بحال ہونے لگے ، آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنے لگے ،آن لائن کلاسزکا خاتمہ ہوگیا،9ویں سے 12ویں جماعت کی کلاسز شروع ہوگئیں۔

این سی او سی کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں نویں سے باریویں تک کلاسز میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو گیا،طلبہ خوشی کا ظاہر کرتے ہوئے اداروں کی بندش مشکل حالات کو نیا تجربہ قراردے رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں دسویں اور بارویں کی کلاسز کا آغاز آج سے ہونا تھا ،گزشتہ روز وفاقی نظامت تعلیم کا نوٹیفکیشن تاخیر سے جاری ہونے کے باعث عملدرآمد ممکن نہ ہوسکا،تعلیمی اداروں میں طلبہ ہی نہیں بلکہ اساتذہ بھی نہیں پہنچے، والدین بھی تزبزب کا شکار ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور عملے کو6 جون تک ویکسی نیشن کی ڈیٍڈلائن دی ہوئی ہے۔

بلوچستان

اسلام آباد

punjab

KPK

sindh

تعلیم

metric