Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کیلئے نیا چیلنج، حماس کی جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش

غزہ میں اسرائیل پر فتح کا جشن جاری ہے۔ فلسطین کی آزادی کیلئے ...
شائع 30 مئ 2021 09:20am

غزہ میں اسرائیل پر فتح کا جشن جاری ہے۔ فلسطین کی آزادی کیلئے لڑنے والی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں شاندار پریڈ کی ہے، جس میں جدید ڈرونز اور میزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔

مزاحمتی تنظیم نے پریڈ میں میزائلوں اور راکٹوں کی نمائش کی، عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

حماس کے ترجمان نے اسرائیل کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسجد الاقصیٰ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بربریت تو رک گئی مگر مقبوضہ علاقوں میں صہیونی مظالم نہ تھم سکے، رام اللہ کے مغربی علاقے میں نئی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین پر فائرنگ کردی، جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جبکہ بیس زخمی ہیں، بیت اللحم میں فلسطینی خاندان کو ان کا اپنا گھر منہدم کرنے پر مجبور کیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق سفاک اسرائیلی فوج گزشتہ دو ہفتوں میں ایک ہزار سات سو سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر چکی ہے، جبکہ تین سو بار نسل پرست یہودی شہریوں اور صہیونی فورسز نے فلسطینیوں پر حملے کئے۔

مقتول ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے نائب جنرل اسماعیل نے تہران میں اجتماع سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی تمام مقبوضہ زمینوں کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے تیار ہیں صہیونی شہری واپس یورپ لوٹ جائیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے غز ہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر شائع کیں، یورپی اخبار نے بھی کارٹون کے ذریعے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کیا، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں چار بچے اور بیوی کو کھونے والے محمد الحدید کی زندگی دکھ اور پریشانیوں میں گھر گئی، ماں کے بغیر زندہ بچ جانے والے پانچ ماہ کے عمر کو سنبھالنا چیلنج بن گیا۔

Palestine

Gaza

Hamas

Israeli Terrorism

Drones