Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

حادثات: 9 افراد جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 21 زخمی

راولپنڈی سے چکوٹھی جانے والی مسافر وین ضامن آباد کے مقام پر...
اپ ڈیٹ 29 مئ 2021 08:59am

راولپنڈی سے چکوٹھی جانے والی مسافر وین ضامن آباد کے مقام پر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں اب تک نو افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب گوجرخان کے قریب مندرہ چکوال ایکسپریس وے پر پولیس وین بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں نو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ وین میں سوار پولیس اہلکارٹریننگ سینٹر روات جارہے تھے۔

پاکستان

punjab

Accident