Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3ریکارڈ

کوئٹہ :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں زلزلے...
اپ ڈیٹ 27 مئ 2021 03:57pm

کوئٹہ :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے، شدت 4.3ریکار ڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت4.3ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکامرکز افغانستان میں 54کلومیٹرگہرائی میں تھا۔

زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جس کی زیر زمین گہرائی 46 کلو میٹر تھی اور مرکز مستونگ سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔

Balochitan

earthquake

quetta