Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے کارروائی...
شائع 26 مئ 2021 09:14am

کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے کارروائی کرتےہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں رات گئے سی ٹی ڈی اوردہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلےمیں 4دہشتگردمارےگئےجبکہ ان کے 2ساتھی فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکاخیزموادبرآمدہوا ،دہشتگرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، اس اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائَی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

بعدازاں فورسزنے علاقےکوگھیرےمیں لے لیا اورمزیدنفری طلب کرلی۔

quetta

CTD

Police Encounter

killed

Terrorist