Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز...
شائع 25 مئ 2021 02:42pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کی اپیلوں پر سماعت کے دوران نیب کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا مستردکردی، عدالت نے کہاکہ بتائیں کہ نوازشریف کی اپیل سنی جا سکتی ہے یا نہیں؟۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل 2رکنی ڈویژن بینچ نے نوازشریف، مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

اس موقع پرنائب صدر ن لیگ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر عدالت میں پیش ہوئے تاہم وکیل امجد پرویز غیر حاضر رہے۔

جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر سینیٹراعظم نذیر تارڑ نےدلائل دیئے اور کہاکہ عموما عدالتیں ایسی اپیلیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی یا عدم پیروی پرخارج کردیتیں ہیں۔

جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دیئے کہ ہم فی الحال کوئی ایسا آرڈر جاری نہیں کریں گے ،کیا موجودہ حالات میں نمائندہ مقرر کرنے کی روایت نہیں؟ ۔

وکیل نے کہاکہ دوسراطریقہ یہ ہے کہ نوازشریف واپس آئیں تب ہی کیس چلے،عدالت چاہے تو عبوری حکم کے تحت یہ اپیلیں نمٹا دے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ سپریم کورٹ ایک کیس میں عدم پیری پر بریت کو سزا میں بھی تبدیل کرچکی۔

نیب پراسیکیورٹر نے نواز شریف کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نےمسترد کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف سے متعلق وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

NAB

IHC

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Captain Safdar

Justice Mohsin Akhter Kiyani

Justice Amir Farooq