Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کےقریب دھماکا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب...
شائع 24 مئ 2021 03:15pm

کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب ہونے والے دھماکے میں بچے سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔

پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اورعلاقے گھیرے میں لےلیا۔

پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی جگہ پر ریڑھی اور چھابڑی والے موجود تھے۔

quetta

Blast