Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارےکھل گئے

لاہور،پشاور ،کوئٹہ :خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف...
اپ ڈیٹ 24 مئ 2021 12:27pm

لاہور،پشاور ،کوئٹہ :خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے،پشاور، لاہور اور ملتان میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

چھٹیاں ختم اور پڑھائی شروع ہوگئی،پنجاب،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔

پنجاب کے16اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں،خیبرپختونخوا کے 21اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے جبکہ بلوچستان کے 32 ڈسٹرکٹس میں بھی اسکول،کالج اورجامعات کھل گئیں۔

پشاور،لاہوراورملتان میں تعلیمی ادارےنہیں کھلے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پہلے ہی 2ہفتوں کیلئے اسکول بند ہیں۔

تعلیمی اداروں کی بندش،امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلےآج متوقع

تعلیمی اداروں کی بندش، امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلے کیلئے آج تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم سر جوڑیں گے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں تمام صوبوں کےوزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔

موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ بھی متوقع ہے،اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسی نیشن کے معاملے پر بھی گفتگو ہوگی۔

خیبرپختونخوا کے21اضلاع میں آج سے دوبارہ تعلیمی سلسلےکا آغاز

خیبرپختونخوا کے21اضلاع میں آج سے دوبارہ تعلیمی سلسلےکا آغازہوگیا،محکمہ تعلیم نے 5 فیصد سے کم کورونا مثبت کیسز والے اضلاع میں باقاعدہ سکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

خیبرپختونخوا میں بچوں کے مزے ختم ہوگئے، صوبے کے21اضلاع میں آج سے تعلیمی ادارےکھل گئے۔

بٹگرام،بونیر،چترال ،ڈی آئی خان،ہنگواورخیبرمیں تعلیمی ادارےکھل گئے،اس کے علاوہ کوہستان ،کولائی پاس،کرک،کُرم،لکی مروت،مہمند،ملاکنڈاورکزئی،شمالی وجنوبی وزیرستان ،ٹانک ،تورغر اورسوات کےتعلیمی ادارے بھی کھل گئے۔

اسکول کھلنے پر بچوں سمیت اساتذہ بھی خوش دکھائی دیئے اورکہا کہ ایس او پیز پر عمل کرتےہوئےآج سےدوبارہ پڑھائی شروع کریں گے۔

اسکول انتظامیہ کو پابند کیاگیاہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمدکروانےکےبعدہی بچوں کو اسکول میں داخل ہونےدے۔

پنجاب کے 16اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے

پنجاب کے 16اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے لیکن ایک ماہ بعد بھی صوبے کے 20شہروں میں اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز بند پڑے ہیں۔ والدین سکول کھلنے کا شدت سے انتظار کرنے لگے۔

بڑے بڑے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز 25اپریل کو بند ہوئیں، لاہور سمیت 20شہروں میں ابھی بھی تعلیمی ادارے کھل نہ سکے جس پر والدین کی پریشانی بڑھ رہی ہے،کہتے ہیں آن لائن کلاسز کی افادیت ریگولر کلاسز سے مطابقت نہیں رکھتی۔

بہاولپور، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، وہاڑی، نارروال، پاکپتن، راجن پور،ساہیوال اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔

زیادہ کیسز والے شہروں میں والدین کہتے ہیں فیسیں دیکر تھک گئے، اب پڑھائی بھی شروع ہونی چاہیئے۔

20شہروں میں تعلیمی اداروں کے کھلنے اور امتحانات سے متعلق آج این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔

کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں آج سے تمام اسکول کھول دیئے گئے

محکمہ تعلیم بلوچستان نے کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں آج سے تمام اسکول کھول دیئے،کوئٹہ میں 6 جون سے اسکول کھولیں گے۔

بلوچستان کے 32 اضلاع میں آج سے اسکول کھول گئے،ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع کی ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیہ کے مطابق ضلع کوئٹہ میں اسکولز بدستو ربند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق اسکول کھولنے اور بند رکھنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ آج کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

lahore

punjab

تعلیم

reopen

Schools

Corona Cases