Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں مزدوروں کیلئے 720فلیٹس کے منصوبے کو جلد مکمل کرنےکا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لاہور میں مزدوروں کیلئے...
اپ ڈیٹ 23 مئ 2021 02:08pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لاہور میں مزدوروں کیلئے 720فلیٹس کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت محکمہ محنت کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کو اسمارٹ آرگنائزیشن بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انڈسٹریل ورکرز کیلئے ہاسٹلزکے قیام کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی اورلاہور میں مزدوروں کیلئے 720 فلیٹس کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محکمہ محنت کی2 ارب روپے مالیت کی اراضی اورمزدوروں کے 144 فلیٹس قبضہ مافیا سے واگزار کرائے ہیں، مزدوروں کو بچوں کامسٹ لیبر کیمپس میں مفت تعلیم دی جائے گی، مزدوروں کی میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا 2لاکھ روپے اور ڈیتھ گرانٹ 5لاکھ سے بڑھا کر6 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے بھی پائیداراقدامات کئے ہیں ،پنجاب میں ورکر کی کم ازکم اجرت 20ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore