Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں غیر ضروری ترامیم ختم کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ...
شائع 21 مئ 2021 11:49am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں غیر ضروری ترامیم ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،جس میں شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم اور گنے کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےشوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں غیر ضروری ترامیم کے خاتمے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور میں گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ بے پناہ زیادتی روا رکھی گئی،ماضی میں غریب کسان طاقتور مافیاز کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا،تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار کسانوں کو قانونی تحفظ فراہم کیا ہے اور انہیں ان کا حق دیا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore