Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر: خوفناک ٹریفک حادثہ، 13 جاں بحق 32 زخمی

سانگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے...
شائع 20 مئ 2021 08:31am

سانگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ کو حادثہ ملتان سے کراچی جاتے ہوئے پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی، 11 لاشیں روہڑی تحصیل اسپتال جب کہ 2 لاشیں تحصیل اسپتال پنوعاقل منتقل کردی گئی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو سول اسپتال سکھر اور تعلقہ اسپتال پنوں عاقل منتقل کیا جارہا ہے جب کہ کینٹ سے پاک فوج کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

پاکستان

traffic accident

Sukkur