Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کیخلاف تحقیقات بند کرنے کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی...
شائع 18 مئ 2021 05:49pm

لاہور کی احتساب عدالت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کےخلاف غیر قانونی بھرتی کیس کی تحقیقات بند کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے کیس پر سماعت کی۔

نیب تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں مکمل رپورٹ جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کےخلاف 79 غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری زیر التوا تھی۔انکوائری میں نامزد جاوید قریشی اور مشیر عالم وفات پا چکے ہیں، آدھے سے زیادہ افراد ریٹائر ہوچکے ہیں۔غیر قانونی بھرتیوں میں رولز میں نرمی اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کی تھی۔بھرتی کیس کے مرکزی ملزمان وفات پا چکے ہیں لہذا انکوائری بند کی جائے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر پرویز الٰہی کےخلاف تحقیقات بند کرنے کا حکم دے دیا۔

NAB

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Speaker Punjab Assembly