Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

او آئی سی اجلاس: اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین کے حق اور اسرائیلی دہشتگردی کے ...
اپ ڈیٹ 16 مئ 2021 09:53pm

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین کے حق اور اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔قرارداد میں دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیاگیا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت امت مسلمہ کےلئے ریڈ لائن کی ہے۔

اسرائیلی دہشتگردی کےخلاف او آئی سی میں ہونے والی ہنگامی بیٹھک میں فلسطینیوں کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

سعودی عرب کی درخواست پربلائے گئے اجلاس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ القدس اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت مسلم امہ کےلئے ریڈ لائن کی ہے۔ اسرائیل وحشیانہ حملے بند کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیااسرائیلی جارحیت کےخلاف ہرفورم پرآواز اٹھائیں گے۔

قرارداد میں اسرائیلی توسیعی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئےنوآبادیاتی پالیسی پر تحفظات کااظہار کیاگیااور حالات کی خرابی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیاگیا۔

Palestine

Resolution

OIC

Israeli Terrorism