Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان، سعودی عرب کا فلسطین میں بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

پاکستان اور سعودی عرب نے فلسطین میں بگڑتی ہوئی صورتحال پرگہری...
شائع 15 مئ 2021 05:44pm

پاکستان اور سعودی عرب نے فلسطین میں بگڑتی ہوئی صورتحال پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک گفتگوکےدوران فلسطین کی تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مسجدالاقصیٰ پرحملے اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کی جانب سے گہری تشویش ظاہر کی۔

وزیرخارجہ نےرواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کےدوران پاکستان اورسعودی عرب کے مشترکہ طورپرجاری کئےگئےبیان کی جانب توجہ دلائی جس میں دیگر معاملات سمیت فلسطین کے معاملے پر دونوں ممالک کامشترکہ نقطہ نظرشامل ہے۔

انہوں نےعرب امن اقدام اوراقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کی آزادانہ ریاست کے قیام کی منصفانہ جدوجہدکےلئے پاکستان کی مکمل حمایت کااعادہ کیاجس کا دارالحکومت مقبوضہ مشرقی بیت المقدس ہو۔

سعودی عرب کےوزیرخارجہ نےوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو صورتحال سے نمٹنے کےلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین میں پیدا ہونے والی صورتحال پرقریبی مشاورت اور روابط پر اتفاق کیا۔

ریڈیو پاکستان

Saudi Arabia

پاکستان

Palestine

gaza conflict

Hamas