Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کامصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں...
شائع 15 مئ 2021 11:06am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کیں کہ اشیاء ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، صوبے کے عوام کوریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

instruction