پاکستان میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے اور کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیرکے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اورعید گاہوں میں نمازعید الفطرکی ادائیگی کی گئی۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اس کے علاوہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔
کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیرکے تحت کراچی سمیت سندھ بھرکی مساجد،امام بارگاہوں اورعید گاہوں میں نمازعید الفطرکی ادائیگی کی گئی۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث کھلے مقامات پر نماز عید کی ادائیگی میں لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا جبکہ سرگودھا، جھنگ اور چیچہ وطنی سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا کے باعث عوام کو عید پر زیادہ میل جول اور رش والے مقامات پر جانے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بعض شہروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی دیکھنے میں آئیں اور لوگ بغیر ماسک کے ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے اور عید کی مبارکبادیں دیتے رہے۔
Comments are closed on this story.