Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی چند پروازوں کی شیڈول میں ردوبدل کردیا گیا

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کی جانب سے...
شائع 09 مئ 2021 01:43pm

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایت پر چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کردیاگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی کے9726ریاض تالاہوراب ریاض سے سیالکوٹ آئے گی جبکہ پی کے9247لاہورتادمام اب سیالکوٹ سے دمام روانہ ہوگی ،پی کے262ابوظہبی سے اسلام آباداب ابوظہبی سے پشاورآئے گی جبکہ اسلام آبادتاالقسیم کی پروازپشاورسے القسیم روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں کے شیڈول میں ردو بدل کا فیصلہ مقامی ایئرپورٹس پررش کی صورتحال سے بچنے کیلئے کیاگیا ہے،تمام مسافروں کوبروقت اطلاع دی جارہی ہے تاہم مزیدکسی بھی قسم کی معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹرسے رابطہ کریں۔

NCOC

PIA

islmabad

PIA Flight

instruction

شیڈول