Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں عید تعطیلات کے دوران تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر عیدتعطیلات...
شائع 06 مئ 2021 10:47am

لاہور:پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر عیدتعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بندکرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اہم اقدام کیا ہے،پنجاب میں عیدتعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بندکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ 8سے16مئی تک مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بندرہیں گےجبکہ تعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستے بھی بندرکھیں جائیں گے۔

عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ فیصلہ کوروناصورتحال کے پیش نظرشہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیاگیاہے ،عوام سےاپیل ہے کہ وہ سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں،شہری ذمہ داری کامظاہرہ کریں اور حکومتی فیصلے پرعمل کریں،شہری تعطیلات کے دوران اپنے گھروں میں رہیں۔

coronavirus

cm punjab

lahore

Murree

eid holidays