Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج جاری ہے، بلوچستان...
شائع 02 مئ 2021 12:19pm

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج جاری ہے، بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

سورج اپنے تیور دکھانے لگا، ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں سخت گرمی کا راج ہے، دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہنے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم شمال بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی ڈی جی خان، بہاولنگر، جیک آباد اور روہڑی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ یا گیا۔

اس کے علاوہ ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی آئی خان، شہید بینظیر آباد، چھور ،سکھر اور سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

بلوچستان

اسلام آباد

punjab

KPK

Rain

sindh

Hot Weather