وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور شہر کا دورہ
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کا دورہ کیا اورلاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا،مارکیٹیں اوربازاربند رکھنے پرتاجر برادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ شام لاہور میں بغیر پروٹوکول جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس او پیز پرعملدرآمد پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ، پولیس، فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے، شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ایس او پیز پر 100 فیصد عمل کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔
صفائی کی خراب صورتحال پروزیراعلیٰ نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed on this story.