وزیراعلیٰ پنجاب کی 75ارب روپے کے مزید 7منصوبے شروع کرنے کی منظوری
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 75ارب روپے کے مزید 7 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اورمانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں 75ارب روپے کے مزید 7منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
کھاریاں ڈنگہ روڈ کی بحالی، تعمیرو مرمت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہوگی،گوجرانوالہ پسرور روڈ ایسٹرن بائی پاس سے سیالکوٹ لاہورموٹر وے تک دو رویہ کیا جائے گا۔
ملتان رنگ روڈ کے منصوبے کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنایا جائے گا،فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پلان بھی شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام منصوبوں کیلئے ہراسٹیج پر ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
Comments are closed on this story.