Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھائی کے قتل کا بدلہ، احاطہ عدالت میں ملزم قتل، ویڈیو منظر عام پر

بھلوال کی سیشن عدالت میں نوجوان نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ ...
شائع 29 اپريل 2021 11:02am

بھلوال کی سیشن عدالت میں نوجوان نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملزم کو عدالت کے احاطے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعدازاں پولیس کو گرفتاری دیدی۔

تحصیل بھلوال میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے سامنے نوجوان قمر انور پیشی پر آیا ہوا تھا کہ بھلوال کے ہی رہائشی محمد عامر نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ملزم محمد عامر فرار ہونے کی بجائے جائے وقوع پر بیٹھ گیا اور پولیس آنے پر گرفتاری دے دی۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم عامر نے بتایا کہ مقتول قمر انور نے 2019 میں اس کے بھائی مانوورک کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے قمر انور کو موت کے گھاٹ اتارا۔

پاکستان

punjab

Target Killing