Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حلیم عادل شیخ نے سندھ پولیس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءحلیم عادل شیخ نے سیاسی...
شائع 28 اپريل 2021 02:19pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءحلیم عادل شیخ نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر سندھ پولیس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سندھ پولیس سپریم کورٹ کے حکم کی توہین کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دے دی ہے، سندھ میں پولیس کی تمام ٹرانسفر چیف منسٹر آفس سے ہوتی ہیں،سندھ پولیس منشیات فروشی میں ملوث ہے، سندھ میں پولیس گردی جاری ہے، سندھ میں اپوزیشن جو بھی کام کرے ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لوگوں کے پاس میت اٹھانے کے پیسے نہیں،6 کروڑ روپے ہر ہفتے کتے مارنے کیلئے دیئے جاتے ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

apeal

Sindh Assembly

Haleem Adil Sheikh

Sindh Police