Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظورکرلی

پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور...
شائع 27 اپريل 2021 11:48am

پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

نیب خیبرپختونخوا کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے اور حلقے کے فنڈز میں مبینہ خرد برد کی انکوائری کررہا ہے جبکہ چیئرمین نیب نے کیس میں کیپٹن (ر)صفدر کی وارنٹ گرفتاری جاری کرچکا تھا۔

نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے محمد صفدر نے ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کی تھی جبکہ نیب کو انکوائری روکنے کی درخواست بھی جمع کی تھی،درخواستوں پر 22اپریل کو ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے محمد صفدر کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کرکے نیب کو کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سے روک دیا ۔

دوسرے کیس میں عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب کو انکوائری جاری رکھنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

NAB

PHC

Captain Safdar

peshawar