Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین سے کورونا ویکسین لے کر پی آئی اے کے 2طیارے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک میں ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ...
شائع 25 اپريل 2021 11:10am

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک میں ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،چین سے کورونا ویکسین لے کر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے )کے2خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے جبکہ تیسرا جہاز آج شام تک پہنچ رہا ہے، تینوں جہازوں میں 10لاکھ ویکسین لائی جا رہی ہے۔

احتیاط کےساتھ ساتھ کوویڈ 19 ویکسین لگا کر ہی موضی مرض کو شکست دی جا سکتی ہے، حکومت جہاں اپنی حکمت عملی کے تحت کورونا وائرس کو روکنے کیلئے انتظامی ایکشن لے رہی ہے، وہی عوام کو کوویڈ 19 ویکسین لگانے کیلئے ملک میں اس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ملک میں جاری کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کر دی گئی ہے، گزشتہ رات چین سے خصوصی طیارہ سائینو فارم کی 5لاکھ ڈوزز لے کر ایئر پورٹ پہنچاجبکہ دوسرا طیارہ صبح 6بجے ویکسن لے کر آیا جبکہ تیسرا طیارہ آج شام تک پہنچ جائے گا، تینوں بائنگ 777 طیاروں میں کل 10 ہزار کوویڈ 19 ویکسین کی ڈوزز ہیں۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی آئی ہے، پی آئی اے اس سلسلے اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔

china

پاکستان

اسلام آباد

PIA

corona vaccine