Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، 5افراد جاں بحق، 12زخمی

کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت...
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2021 12:43pm

کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے امن پر ملک دشمنوں نے ایک اوروارکردیا،کوئٹہ میں جناح روڈ پرسرینا ہوٹل کی پارکنگ میں زورداردھماکا ہوا،دھماکے سے ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ دھماکے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 12زخمی ہوئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

جاں بحق افراد میں ہوٹل کا سیکیورٹی گارڈ اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ دھماکے میں 2 اسسٹنٹ کمشنرز بھی زخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت نصیب ﷲ، پولیس اہلکار شجاعت عباسی، ہوٹل سیکیورٹی گارڈ اسد ﷲ، شفٹ منیجر شاہ زیب اور محکمہ جنگلات کا ملازم ایمل کاسی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لےلیاہےجبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلےل گئے ہیں۔

کوئٹہ سرینا ہوٹل دھماکے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

کوئٹہ سرینا ہوٹل خودکش کاربم دھماکے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا، سریناہوٹل کاپارکنگ ایریا سیل کر دیا گیاجبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

بم ڈسپوزل ٹیم نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق دھماکابارودسےبھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا،دھماکے میں 59سے 60کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا،

بم ڈسپوزل ٹیم کے مطابق دھماکے میں بال بیرنگ اور سی فور کیمیکل کا بھی استعمال کیا گیا جبکہ خودکش حملہ آورکےجسم کےاعضافرانزک کیلئےبھجوادیئے۔

بلوچستان

quetta

Blast