Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کا رکن منتخب ہوگیا

نیوریارک:پاکستان اقوام متحدہ کے 3اہم اداروں کا رکن منتخب ہوگیا،...
شائع 21 اپريل 2021 12:59pm

نیوریارک:پاکستان اقوام متحدہ کے 3اہم اداروں کا رکن منتخب ہوگیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تینوں کمیشن بین الاقوامی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نیویارک اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ انتخابات میں پاکستان نے یہ کامیابی حاصل کی، پاکستان کمیشن برائے جرائم سے بچاو و کریمنل جسٹس، کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن اور کمیشن آن پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔

انتخابات کا انعقاد اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں ہوا، کونسل 54اراکین پر مشتمل ادارہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تینوں کمیشن مختلف سماجی و اقتصادی امور پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان یکم جنوری 2022سے ان تینوں اداروں کی رکنیت سنبھالے گا،یہ عالمی برادری کی طرف سے پاکستان کے مؤثر کردار پر اعتماد ہے۔

foreign office

پاکستان

united nation

New York