Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بھر میں ہلکی بارش اور بادلوں نے موسم خوشگوار بنا دیا

لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ہلکی بارش اور بادلوں نے موسم انتہائی...
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2021 11:08am

لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ہلکی بارش اور بادلوں نے موسم انتہائی خوشگوار بنا دیا ہے، مختلف شہریوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کا آغاز کالی گھٹاؤں اور ٹھنڈی ہواؤں سے ہوا، جس کے بعد شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس نے موسم کا مزاج ہی تبدیل کردیا۔

ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد اور بھکر میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش نے موسم سہانا بنادیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

lahore

punjab

Rain

cold air