نواز شریف کی جائیدادیں فروخت کرنے کےلئے درخواست تیار
نواز شریف کی جائیدادیں فروخت کرنے کےلئے نیب راولپنڈی نے درخواست تیار کر لی۔ نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا احتساب عدالت میں درخواست جمع کروائیں گے۔اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری،حدیبیہ پیپرمل،بخش ٹیکسٹائل مل،لاہوراپرمال کی جائیداد ،زرعی سمیت دیگر رہائشی اور تجارتی اراضی شامل ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق فروخت کرنے والی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری،حدیبیہ پیپرمل، بخش ٹیکسٹائل مل اور حدیبیہ انجینئرنگ کے شیئرز شامل ہیں۔لاہوراپرمال کی جائیداد،زرعی اراضی،110ایکڑ پرمشتمل فش فام اور لاہور کے پوش علاقے میں 20ایکڑاراضی بھی فروخت ہو گی۔مری کا بنگلہ، شانگلہ گلی کاگھر،شیخوپورہ میں دو قیمتی جائیدادیں بھی شامل ہیں۔
نوازشریف کےنام پر 5قیمتی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔ نوازشریف کے3فارن اکاؤنٹ اور5 پاکستانی اکاؤنٹ میں موجود رقم بھی قومی خزانے میں منتقل کی جائے گی۔
نیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جائیدادوں کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔نوازشریف اگست2020سے اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.