Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب:کوروناکے مثبت کیسز والے 13 اضلاع میں آج سے ہائی کلاسز کاآغاز

لاہور:پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز والے 13اضلاع میں آج سے ہائی...
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2021 11:25am

لاہور:پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز والے 13اضلاع میں آج سے ہائی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، طلبہ اسکول آکر خوش ہیں، انتظامیہ نے بھی پہلے ہی روز پری بورڈ امتحانات شروع کردیئے۔

کھیل کود اور مزے کے دن ختم ہوگئے اب جم کر پڑھائی ہوگی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، ڈی جی خان، لیہ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں آج سے 9ویں ،10ویں ،11ویں اور 12ویں جماعت کی پڑھائی کا آغاز ہوگیا،پیر اور جمعرات 2روز تدریسی عمل جاری رہے گا۔

انتظامیہ نے بھی پہلے ہی روز پری بورڈ امتحانات کا آغاز کردیا، کلاسز میں پڑھاتے اساتذہ کا بھی اب کڑا امتحان شروع ہوگیا ہے، سلیبس مکمل کروانے کے ساتھ امتحان کی بھی تیاری کروائیں گے۔

بورڈآف سکینڈری اینڈ انٹرمیڈیٹ نے 25مئی سے میٹرک کے امتحانات کا اعلان کررکھا ہے تاہم پہلے روزاسکولوں میں حاضری کم رہی۔

coronavirus

lahore

punjab

schools reopen

Corona Cases