Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت وفاق کے کاموں میں رکاوٹ ڈالتی ہے، اسد عمر

سکھر:وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ...
شائع 16 اپريل 2021 02:58pm

سکھر:وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت وفاق کے کاموں میں رکاوٹ ڈالتی ہے، صوبے کے عوام ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں۔

سکھرمیں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ چندہ ماہ پہلےسندھ کیلئےترقیاتی پیکج کا اعلان کیاگیاتھا،سندھ کے14اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیاجائےگا،446 ارب روپے کے منصوبے ہیں ،سکھر حیدر آباد موٹروے شروع کیاجائےگاسندھ میں بجلی اور گیس کے 52ارب روپے کےمنصوبےہیں،روہڑی اور حیدرآباد اسٹیشنز میں بہتری لائی جائے گی۔

اسد عمرنے مزیدکہا کہ بنجر زمینوں کیلئے نئی گاج ڈیم بن رہا ہے،گاج ڈیم کےذریعے بنجرزمینوں کو پانی فراہم کیا جائے گا،سندھ میں کسی چیز کی کمی نہیں ،14 اضلاع کے نوجوانوں کو ہنرمند تربیت دی جائے گی ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے کاموں میں رکاوٹ ڈالتی ہے، صوبے کے عوام ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں۔

اسد عمرنے 14اضلاع میں پاسپورٹ کی سہولت کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ پاسپورٹ اورشناختی کارڈ بنانے کیلئے جدید نظام لارہے ہیں،سندھ میں نادرا سینٹرز بنانے جارہے ہیں ،سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولت فراہم کریں گے۔

asad umar

Sindh government

Federal Minister

Sukkur