Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ...
شائع 16 اپريل 2021 01:07pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس نے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز کےاجراء کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں پنجاب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجرا ءکی منظوری دی گئی۔

لاہور،میانوالی،ساہیوال اور منچن آباد اور دیگر شہریوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں گے۔

لاہور میں سڑکوں کے 6 منصوبے 19 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے، ساہیوال کے علاقے ہڑپہ اورچیچہ وطنی میں واٹرسپلائی کی اسکیموں کی منظوری دی گئی۔

میانوالی میں سیوریج اور ڈرینج کا منصوبہ 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا،کوٹ مٹھن میں خواجہ غلام فرید مزار کے احاطے کی توسیع، کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت پانی فراہمی اورسانگھڑ نالہ پر پل اور پختہ سڑک کے منصوبوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Funds

project