Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضل الرحمان اور نوازشریف کا ٹیلی فون پر رابطہ، سیاسی صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا...
شائع 16 اپريل 2021 12:09pm

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں نوازشریف نے فضل الرحمان کی صحت بارے دریافت کی ۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانا فضل الرحمان پر چھوڑ دیا۔

اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ آپ پرپوری طرح اعتماد ہے، ہم اب بھی پی ڈی ایم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ کی طرف سے ایک دوسرے کخلا ف بیان بازی نہیں ہونی چاہیئے،جس پر نواز شریف نےجواب دیا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں۔

PDM

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

JUIF