Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب کا رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رمضان بازاروں میں کورونا...
شائع 15 اپريل 2021 02:34pm

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان بازاروں میں ماسک اورسماجی فاصلے کی پابندی پرعملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے بچنا ہے تو ماسک پہننا ہوگا، رمضان بازاروں میں کورونا کے خدشے کے پیش نظر رش سے بچا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عام مارکیٹوں میں بھی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی یقینی بنائی جائے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

SOPS

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Market

Ramadan