Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

لاہور: احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ...
شائع 15 اپريل 2021 12:20pm

لاہور: احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کی جبکہ جیل حکام نے شہباز شریف کے جیل وارنٹ پیش کئے۔

حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز کی کمر میں شدید درد ہے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4مئی تک ملتوی کردی۔

accountability court

hamza shahbaz

lahore

punjab assembly