Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور...
شائع 14 اپريل 2021 02:48pm

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی احتساب عدالت سے سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ تمام اپیلوں کو یکجا کر کے 28 اپریل کو سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے،فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی احتساب عدالت سے بریت اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا بڑھانے کی نیب اپیلیں بھی ساتھ سنی جائیں گی۔

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت سے سزا کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پر بھی سماعت ہو گی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی۔

جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا سنائی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ 28 اپریل کو سماعت کرے گا۔

NAB

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Captain Safdar