Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات سندھ کے 200سے زائد ملازمین...
شائع 14 اپريل 2021 11:38am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات سندھ کے 200سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے محکمہ بلدیات گڑھی یاسین سندھ کے ملازمین کی نیب کیس میں درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

سپریم کورٹ نے 200 سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرتےہوئے تمام ملزمان کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سندھ ہائیکورٹ میرٹ پر تمام کیسز کا جائزہ لے کر فیصلہ دے۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان واحد ملک جہاں ضمانت قبل از گرفتاری 2،2سال برقرار رہتی ہے، یہ دنیا کا واحد ملک جہاں فوجداری نظام انصاف کا یہ حال ہے، سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کو کہا کہ پیسے جمع کراؤ اور گھر جاوَ۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے، تمام ملزمان کےساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیئے، قومی مفاد میں نیب کے اقدامات پر بات ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان پر بلدیات کے مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات ہیں ۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Mushir Alam

sindh

Bail