Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں گیس کی مین پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی

راولپنڈی میں گیس کی مین پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی،جس کے بعد...
شائع 14 اپريل 2021 08:34am

راولپنڈی میں گیس کی مین پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی،جس کے بعد فائربریگیڈ کی 2گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن کر کے آگ پرقابو پا لیا۔

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد چوک میں گیس کی میں پائپ لائن پھٹ گئی،پائپ لائن پھٹنےسے آگ لگ گئی۔

پائپ لائن میں آگ کے شعلے بلند ہوئے تو فائربریگیڈ کی 2گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا۔

علاقے مکینوں کے مطابق گیس کی پائپ لائن گزشتہ 6روز سے لیک ہے، محکمہ گیس کو کئی بار اطلاع دی کسی نے نہ سنی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن لیکج کی شکایت وزیر اعظم پورٹل سیل میں بھی کی گئی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

fire

Blast