Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ : رمضان ، کورونا وبا، نئے ایس او پیز جاری

رمضان المبارک میں کورونا وبا کی روک تھام کیلئے محکمہ داخلہ سندھ...
شائع 13 اپريل 2021 08:06pm

رمضان المبارک میں کورونا وبا کی روک تھام کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے نئی ایس او پیز جاری کردیں۔ کاروبار، سماجی اور مذھبی مقامات کیلئے نئی ایس او پیز 16 مئی تک نافز العمل ررہیں گی۔

محکمہ سندھ سے جاری حکم نامے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران تجارتی سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے جاری رہیں گی۔ جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے طور پر کاروبارمراکز بند رہیں گے۔

ریسٹوران میں انڈور سروس کی اجازت نہیں ہوگی اور آؤٹ ڈور سروس رات دس بجے تک ہوگی، تفریحی پارکس، سینما، مزارات مکمل طور پر بند رہینگے، شادی بیاہ کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد رہے گی۔

سماجی، سیاسی، ثقافتی، کھیلوں، میوزیکل اور مذہبی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں روٹیشن پالیسی کے تحت اسٹاف کی 50 فیصدہوگا۔

تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ نئی ایس او پیز پر آئندہ ماہ 16 مئی تک عملدرآمد ہوگا۔ مسجد امام بارگاہوں میں نماز کےلیےکارپیٹ کےاستعمال پرپابندی ہوگی اور نمازسےقبل یابعدمیں مسجدمیں رش کی اجازت نہیں ہوگی۔

50سال سےزائدعمرکےافراد اوربچوں کوداخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔ جن لوگوں کو نزلہ زکام اورکھانسی کی شکایت ہوگی انکوبھی اجازت نہیں ہوگی۔

نمازکی ادائیگی کےبعدکلورین ملےپانی سے صاف کیاجائےگا، نمازیوں کوچھ فٹ کے فاصلےکےساتھ نمازکی ادائیگی کرنی ہوگی، تمام نمازیوں کومسجد کےاندرماسک پہنالازمی ہوگا،

مسجد اورامام بارگاہوں میں سحری اورافطارکی اجازت نہیں ہوگی،نمازتروایح مساجدکی بانڈری کےاندراداکی جائےگی،

SOPS

sindh

corona

covid