Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گھر میں اے سی کے پھٹنے سے دھماکا، 6 افراد زخمی

کراچی کے علاقےسولجز بازار میں واقع گھر میں اے سی کے پھٹنے سے ...
شائع 09 اپريل 2021 10:44am

کراچی کے علاقےسولجز بازار میں واقع گھر میں اے سی کے پھٹنے سے ہونے والے دھماکے نے خواتین اور بچوں سمیت 6افراد کو زخمی کردیا ، زخمیوں کو سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں قائم نالے کے قریب گھرسےصبح سویرے اچانک دھماکے کی آواز گھونج اٹھی ،جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکاگھر کے کچن میں لگے اے سی کے پھٹنے کے باعث ہوا،جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 4 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمی خواتین میں 4 زخمی ہونے والے بچوں کی والدہ اور ان کی خالہ شامل ہیں ،علاقہ مکین کے مطابق بچوں کی والدہ دھماکے کے دوران اپنے گھر سے نیچے نالے میں آگری۔

جھلسنے والے بچوں میں 22 سالہ شایان، 7 سالہ رابعہ، 6 سالہ آمنہ اور 3سالہ فروا شامل ہے جبکہ خواتین میں 40 سالہ نیلو فر اور 40 سالہ انا شامل ہے جن کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

Blast

Child

Women

injured