Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت...
شائع 07 اپريل 2021 02:56pm

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے چیئرمین نیب کی درخواست پر سماعت کی جس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی گئی۔

مریم نواز کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا جس میں نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کی گئی۔

جواب میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کا مؤقف سننے کے بعد ضمانت منظور کی تھی۔

نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ مریم نواز کا جواب پڑھنے کیلئے مہلت دی جائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28اپریل تک ملتوی کردی۔

NAB

LHC

Maryam Nawaz

lahore