Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کی جائیدادضبطگی کیخلاف مزید درخواستوں پر نیب سےجواب طلب

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد...
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2021 12:14pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مزید درخواستوں پر نیب سے جواب مانگ لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دائر درخواست پر سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر اور مریم نواز کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نوازشریف کی جائیداد ضبطگی سے متعلق جواب جمع کرا دیا ہے، مریم نواز کے وکیل نیب جواب پرجرح کر لیں، جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ پہلے دیگر درخواستوں پر بھی نیب کا جواب آ جائے۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مزید درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کا کہتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔

accountability court

NAB

Nawaz Sharif

islmabad