چیئرمین نیب کی زیرِصدارت اجلاس، مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب کا اجلاس ہوا جس میں نوازشریف،آصف زرداری، شوکت عزیز، پرویز اشرف یوسف رضا گیلانی،شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف سمیت دیگرکےخلاف مقدمات پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کااجلاس اسلام آبادمیں ہواجس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔نوازشریف،آصف زرداری،شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف،سید یوسف رضاگیلانی، شہبازشریف،مراد علی شاہ،قائم علی شاہ،اسحاق ڈار،احسن اقبال، راناثناءاللہ،خواجہ سعد رفیق اورشاہد خاقان عباسی کے خلاف مقدمات پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں نورالحق قادری،ڈاکٹرظفرمرزا،آغا سراج درانی،خورشید شاہ، سلیم مانڈوی والا اورعبدالعلیم خان سمیت دیگرکےخلاف مقدمات میں بھی ابتک کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں بینک آف خیبر، کے الیکٹرک، این ٹی ایس، روز ویلٹ ہوٹل کی بندش،سندھ فیسٹیول کیس،این آئی سی وی ڈی کراچی، پنجاب کی چھپن پبلک لمیٹڈ کمپنیز، آٹا اور شوگرسبسڈی سیکنڈل کے مقدمات میں بھی اب تک کی گئی تحقیقات بھی زیرغورآئی۔
فیصلہ کیاگیاکہ جعلی ہاؤسنگ وکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے علاوہ اشتہاری اورمفرورملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں۔
Comments are closed on this story.