Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی کے نرخ مانیٹر کرنےکا ٹاسک صوبائی وزراءکو سونپ دیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی کے نرخ مانیٹر کرنے کا...
شائع 06 اپريل 2021 11:53am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی کے نرخ مانیٹر کرنے کا ٹاسک صوبائی وزرا کو سونپ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف سرگرم ہوگئے، لاہور سمیت تمام ڈویژن میں وزراء کو چینی کے نرخ مانیٹر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو چینی کے سٹاک اور نرخ بارے روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار نے ماہ رمضان اور رمضان سے پہلے چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اضلاع میں بھی متعلقہ وزراء اور افسران چینی کے نرخ کی مانیٹرنگ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

suger price