Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن )کے رہنماء حمزہ شہباز لاہور سے ڈسکہ روانہ

لاہور:مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء حمزہ شہباز لاہور سے ڈسکہ روانہ ہو...
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2021 01:26pm

لاہور:مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء حمزہ شہباز لاہور سے ڈسکہ روانہ ہو گئے، وہ ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے اور جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز لیگی امیدوار نوشین افتخار کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ڈسکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

حمزہ شہباز لیگی امیدوار نوشین افتخار کی انتخابی مہم کلئے پارٹی اراکین اور عہدے داروں کو ڈیوٹیاں تحفیض کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وہ ڈسکہ میں انتخابی جلسے سے خطاب بھی کریں گے، حمزہ شہباز کی ہدایت پر لیگی رہنما ءالیکشن کے دن تک ڈسکہ میں قیام کریں گے اور انتخابی مہم میں حصہ لیں گے جبکہ ڈسکہ میں ضمنی الیکشن 10 اپریل کو ہوں گے۔

hamza shahbaz

lahore

Opposition leader

punjab assembly

by election

Daska